ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 کیس رپورٹ، ایک مریض جاں بحق ،89 کی حالت تشویشناک

60
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 کیس رپورٹ ہوئے اور ایک مریض جاں بحق ہوا۔

منگل کوقومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 99 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،

اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 1.08 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 89 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔