ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 98 کیس رپورٹ ، مثبت شرح 0.68 فیصد رہی

116
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 98 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سےجمعہ کو جاری ٹویٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے 98 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،جس کے کیسزکی مثبت شرح 0.68 فیصد رہی ، اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 85 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔