ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار 634 ٹیسٹ ،مثبت کیسز کی شرح 0.45 فیصد رہی،این آئی ایچ

105
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):قومی ادارہ برائے صحت( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 634 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسزکی شرح 0.45 فیصد رہی ۔

منگل کے روز این آئی ایچ کے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار 634 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح مثبت کیسزکی شرح 0.45 فیصد رہی ہے۔اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔