اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 49 کیس رپورٹ ہوئے اور 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بدھ کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 693 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 49 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.46 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔