ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39کیس رپورٹ،مثبت شرح 0.54 فیصد رہی

78
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39کیس رپورٹ ہوئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد رہی۔بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7ہزار 221 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.54 فیصد رہی ۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سےکوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔مختلف شہروں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کی شرح کے حوالے سے پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 413 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9 ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسزکی شرح2.18فیصد رہی ۔

اسی طرح لاہو ر میں635ٹیسٹوں میں سے12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اورشرح1.89فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 429ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 مریضوںکا ٹیسٹ مثبت آیا اورشرح 0.47فیصد رہی،کراچی میں ایک ہزار338 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9اافراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں مثبت کیسز کی شرح 0.67فیصد رہی۔