ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیس رپورٹ ، 17 مریضوں کی حالت تشویشناک

205
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیس رپورٹ ہوئے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار23 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے15 ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.37 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں پشاور میں402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اورشرح 0.25فیصد رہی ، لاہور میں685 ٹیسٹوں میں سے5مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد رہی ،

کراچی میں 278 ٹیسٹوں میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.44فیصد جبکہ اسلام آباد میں 404ٹیسٹوںمیں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی۔