ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

171
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار85کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے11ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.36 فیصد رہی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹ کےمطابق راولپنڈی میں 240ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.42فیصد رہی، لاہور میں790 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے4ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.51فیصد رہی ، کراچی میں 190ٹیسٹ مثبت کیس ایک اور شرح 0.53 فیصد جبکہ اسلام آباد میں 100ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اور مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رہی ۔