اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے21نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار627کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے21ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.58 فیصد رہی۔
اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں254ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.57فیصد رہی ، اسی طرح لاہور میں 417 ٹیسٹوں میں سے 3کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.72 فیصد رہی