اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار462کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے17ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.38 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے۔
ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں483ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کوئی بھی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا اور شرح 0.00فیصد ، پشاور میں226ٹیسٹوں میں سےایک ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.44فیصد جبکہ لاہور میں531ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.38فیصد رہی ہے۔