اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37کیس رپورٹ ہوئے اور11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جمعہ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار978کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے37 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.74 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے مردان میں159 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.89فیصد رہی۔ اسی طرح لاہور میں1241 ٹیسٹوں میں سے11ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 180ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.22فیصد رہی۔