ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 263 نئے کیسز،11 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

81

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں،ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 11 اموات ہوئیں جن میں سے 4 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں ۔این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 263 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد,لاہور میں 11 فیصد،ملتان میں 28 فیصد اور اسلام آباد میں 10 فیصد مریض ہیں،اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 35 فیصد،لاہور میں 14 فیصد،صوابی میں 22 فیصد اور سرگودھا میں 27 فیصد مریض ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 767 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 611, پنجاب میں 16 ہزار 29، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 643،اسلام آباد میں 3 ہزار 369، بلوچستان میں 646,گلگت بلتستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 237 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار 175 ہو چکی ہے۔

بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 118 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 855 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 636 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 510, بلوچستان میں 33 ہزار 397, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 401, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 66،پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 800 اور سندھ میں 4 لاکھ 73 ہزار 149 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 606 ہو چکی ہےجن میں سے سندھ میں 7 ہزار 603 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 977 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 793 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 948 اموات،بلوچستان میں کل 358 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 741 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 13 لاکھ 86 ہزار 559 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 157 مریض زیر علاج ہیں۔