اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 371 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 371 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔