ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،قومی ادارہ صحت

89
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

پیر کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 506 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔