اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 84 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
منگل کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 84 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 62 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 78 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔