ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 238 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ

40
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 238 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 238 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد رہی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 108 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔