اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 679 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔جمعہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 679 کورونا ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 79 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.54 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 70 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔