ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، قومی ادارہ صحت

150
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعرات کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 67 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔