ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، این آئی ایچ

147
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 468 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.64 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 160 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔