ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ

41
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362474

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 918کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 75 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا