ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

62
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):24نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ۰این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 728 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.59 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 3 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔