ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 227 کیس رپورٹ، 6 مریض جاں بحق، 115 کی حالت تشویشناک

108
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 15 کورونا وائرس کے 227 کیس رپورٹ ہوئے اور 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 475 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 227 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،

اس طرح کورونا کیسز کی مثبت شرح 1.47 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 115 کی حالت تشویشناک ہے۔