ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 159 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

44
این ای او سی

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران28 ہزار 159 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پیرکو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 159 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے186 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.66فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 420 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔