ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 43389 کورونا وائرس ٹیسٹ،مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی

80

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزارت برائے قومی صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے،مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

وزارت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1004 مثبت رہے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرسے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 رہی۔