اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔
پیر کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.91 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔