اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 812 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
منگل کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 812 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔