ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 6033 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، این آئی ایچ

122
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 33 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

بدھ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ‘این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 33 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.63 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔