اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 142 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ہفتہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 142 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 94 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 65 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔