ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران11 ہزار 226 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،این آئی ایچ

135
قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے نپاہ وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 226 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جمعرات کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 226 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 67 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.60 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔