ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران14635 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ

170
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں14635کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔جمعہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران14635کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 36 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض اس وائرس سے جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔