ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران16 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،این آئی ایچ

80
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 93 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.57 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا کے مثبت کیسسز کی شرح کے لحاظ سے لاہور میں 421 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے 17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.04 فیصد رہی اسی طرح سے اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 565 ٹیسٹوں میں 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد رہی۔