ملک بھر میں 32 سویٹ ہومز 4 سے 14 سال کے 3600بچوں کو تعلیم ، رہائش، خوراک اور لباس سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پاکستان بیت المال

62

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں 32 سویٹ ہومز بے سہارا مستحق بچوں کو معیاری تعلیم اور بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں،
3600بچے باعزت انداز میں اپنے بہتر مستقبل کی امید لئے سویٹ ہومز میں زندگی گزار رہے ہیں۔ پاکستان بیت المال کے ذرائع کے مطابق 4 سے 14 سال کے بچوں کو تعلیم ، رہائش، خوراک اور لباس سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان بیت المال پر اعتماد کے باعث ڈونرز اور مخیر حضرات تعاون کررہے ہیں۔ سویٹ ہومز پروگرام 2010ءمیں شروع کیا گیا تھا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ شہری سویٹ ہومز کی کامیابی اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔