اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35ہزار176ٹیسٹ کیے گئے ۔
وزارت قومی صحت کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 176 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 252 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.71 فیصد رہی ہےجبکہ اس دوران کووڈ۔ 19سے 7افراد جاں بحق ہوئے۔