ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 338 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،این آئی ایچ

42
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362474

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 338 کورونا وائرس کےٹیسٹ کئے گئے ہیں۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16ہزار 338کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 105افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.64 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔