اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):24نیشنل انسٹی ٹیوت آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
منگل کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 255 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 5.46 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا جبکہ 141 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔