اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حضرت امام حسین اور خانوادے کے دیگر شہدائے کربلا کی یادمیں عاشورہ محرم الحرام دس محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیے ، علم اورذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے ۔
ماہ اقدس کے آغاز سے ہی مجالس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو چہلم تک جاری رہے گا۔ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عاشو رہ محرم الحرام کے سلسلے میں نویں محرم کا ماتمی جلوس (کل )پیر کو مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہو گا اور سخت سکیورٹی حصار میں اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر اختتام پذیر ہو گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس ، اسلام آباد ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے تعزیتی جلوسوں کے لئے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز اوراسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں کی سکیورٹی کی نگرانی خودکر رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے جی نائین اورآئی ٹین کے علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں سے رکاوٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ جلوس کے راستے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ، تا ہم جلوس کی طرف آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔
وفاقی دارالحکو مت میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا کی بر قرار رکھنے کیلئے اسلام آبا د کیپیٹل پو لیس کا ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی صدر زون نے کی جس میں سب ڈویثر نل پولیس افسران تھا نہ جات کے ایس ایچ اوز، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس، کمانڈوز،ریسکیو- 15،اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے کمانڈوز ، بکتر بند گاڑ یوں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ں نے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ ماہ محر م الحر ام کے دوران سکیور ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں، تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقعہ سے بچا جا سکے۔
فلیگ ما رچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر آ بپارہ چوک تا اما م با ر گا ہ المرتضی سیکٹر جی نا ئن فورسے اما م با ر گا ہ الصادق سیکٹر جی نا ئن ٹو سے سیکٹر ایف ٹین مرکز،سیکٹر ایف الیو ن مر کز سے سیکٹر جی ٹین مرکزسے سیکٹر جی نا ئن مرکز کر اچی کمپنی سے سری نگر ہائی وے سے واپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو ا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہر یو ں کے جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لا رہی ہے۔
انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس ہائے اور مجالس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ایر یاز میں موجود قائم کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں سرچنگ اینڈ کومبنگ آپریشن جا ر ی رکھیں ، کسی بھی قسم کی غفلت لا پرو اہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی،
اس موقع پر ایس پی صدر کامران عامر نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں محر م الحرام کے دوران سکیو ر ٹی کو مو ثر بنا نا، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکیں۔
انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران محر م الحر ام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کو آرڈینیشن رکھیں۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ سکیور ٹی کے سخت اقدامات کیے جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ تما م پولیس افسران اپنے اپنے ایریا میں پٹرولنگ کو مزید سخت کریں اور چیکنگ کو موثر بنائیں۔