چمن۔14اگست (اے پی پی ) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی جشن آزادی پاکستان کو انتہائی جوش و خروش سے منایاگیا ،ضلع کی سب سے بڑی تقریب ڈپٹی کمشنر چمن آفیس میں منعقد کی گئی جہاں پر پاک فوج ،ایف سی حکام اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے قومی پرچم کشائی کی اور بعد میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجدعلی خان ،ایف سی سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر ندیم سہیل ،کمانڈنٹ ایف سی چمن کرنل محمدعثمان،ڈی سی چمن قیصرخان ناصر نے شرکت کی۔ علاوی ازیں ڈی سی کمپلیکس چمن میںمرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر، کمانڈنٹ چمن اسکاوٹس کرنل محمد عثمان ،سابق صوبائی وزراءکیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی ، نصیر احمد باچا خان سمیت اعلی فوجی آفیسران ، قبائلی مشران ، انجمن تاجران ، چیمبر آف کامرس وشہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ، اس موقع پر چمن میں ریلی ڈی سی کمپلیکس سے شروع ہوکر مال روڈ سے ہوتی ہوئی کالج روڈ جمال عبدالناصر شہید فٹ بال گراونڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66220