ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

کراچی۔ 10 نومبر (اے پی پی) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔رحمت اللعالمینﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں سرکاری و نجی عمارتوں، مساجد اور گلی محلوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیا تھا۔ شہرمیں مساجد ، …

کراچی۔ 10 نومبر (اے پی پی) ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔رحمت اللعالمینﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں سرکاری و نجی عمارتوں، مساجد اور گلی محلوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیا تھا۔ شہرمیں مساجد ، سرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا تھا جبکہ شہریوں نے اپنے گھروں اور گاڑیوں پر بھی سبز جھنڈے لگائے ہوئے تھے۔ شہرکے مختلف علاقوں میں میلاد کی محافل بھی منعقد ہوئیں جن میں ممتاز علما ومشائخ، مذہبی دانشور وں نے حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوﺅں اور تعلیمات پر روشنی ڈالی اور نبی کریمﷺ کی زندگی کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لئے بہترین نمونہ قرارد یا۔ شہر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس بعد نماز ظہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا جس میں عاشقان رسولﷺ کی بڑی تعداد شریک تھیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید خبریں