28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کی...

ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

- Advertisement -

ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،ہر طرف قومی پرچم کی بہار،موٹر سائیکل اور کار ریلیاں،مختلف سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات میں طلباءوطالبات کی بڑی تعداد میں شرکت

کوئٹہ۔14اگست (اے پی پی )ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ملک کی 70ویں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات ،ہر طرف قومی پرچم کی بہار،موٹر سائیکل اور کار ریلیاں،مختلف سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات میں طلباءوطالبات کی بڑی تعداد میں شرکت ،ملی نغمے گائے گئے ،کوئٹہ کے سیروتفریح علاقے ہنہ اوڑک میں بھی موٹر سائیکلوں اور کارریلیوں نے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کردی ،جگہ جگہ ملی نغمے کی آوازیں ،ڈھول کی تاپ پر پشتو،بلوچی اور مختلف ثقافتی اتن بھی کئے گئے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر جاری ہے ،گھروں ،بازاروں اور دفاتر کو سبز ہلالی پرچموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا جبکہ اس سلسلے میں تقریبات اور مختلف پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس موقع پرکوئٹہ کے نواب اکبربگٹی اسٹیڈیم،صوبائی اسمبلی ،ہائی کورٹ ریڈ زون سمیت مختلف سکولوں اور اداروں میں پولیس کے جوان تعینات جشن آزادی کے موقع پر شہر بھر اور داخلی وخارجی راستوں پرگاڑیوں،رکشوں اور لوکل بسوں کے مسافروں اور سامان کی چیکنگ کی گئی ،بلیلی روڈ،کوئلہ پھاٹک ،ایئر پورٹ روڈ ،مغربی بائی پاس ،مشرقی بائی پاس پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ،اس طرح رات گئے چمن پھاٹک ہدہ جانے والے راستوں پر بھی پولیس کے جوان تعینات رہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66088

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں