ملک بھر کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان کی تقریب

60
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

کوئٹہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان جوش و جزبے کے ساتھ منایا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی اور ایس پی جھل مگسی اسرار احمد عمرانی نے یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے پرچم سلامی پیش کی گئی۔

تقریب میں ہیڈ آف لائن ڈیپارٹمنٹس ، اساتذہ کرام ،سول سوسائٹی اور بڑی تعداد میں سکولز کے طلبا کرام نے شرکت کی بعد ازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔سکولز کے طلبا نے یوم پاکستان کے حوالے سے نہایت ہی خوبصورت ،مفصل و مدلل انداز میں تقاریر و ملی نغمے پیش کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی و دیگر اعزای مہمانان گرامی نے مقررین کی حوصلہ افزائی کیلئے تقاریر و ملی نغمے پیش کرنے والے طلبا میں نقدی انعامات تقسیم کئے تقریب کے اختتام پر فلک شگاف نعروں میں ریلی کا بھی اہتمام کیاگیا۔