ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

78
پولیو مہم کے دوسرے روز میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسین مکمل کر لی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

نوشہرہ ورکاں ۔ 08 جنوری (اے پی پی):ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

نوشہرہ ورکاں کی 25 یونین کونسلوں میں تقریبا 100398 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، اس سلسلے میں 25 یوسی ایم او ،73 ایریا انچارج، 391 ٹیمیں اور 356 موبائلز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پو لیو مہم کا سلسلہ 5 روز تک جاری رہے گا۔