ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مسیحی برداری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس جوش وجذبے کے ساتھ منایا

108
Christmas event
Christmas event

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 25 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مسیحی برداری نے اپنا مذہبی تہوار کرسمس جوش وجذبے کے ساتھ منایا۔اس موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔مسیحی برادری کی کرسمس کے حوالے سے اندورن شہر منعقد ہونیوالی تمام تقریبات بخیر خوبی انجام پا گئیں۔

مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے مذہبی رسم و رواج کے مطابق عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں 25دسمبر کی رات 12بجے کے بعد سے تقریبات شروع ہو گئیں ۔