ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں ،ترجمان

172
Utility Stores Corporation
Utility Stores Corporation

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔ جہاں پر چینی، آٹا، چاول دالیں اور دیگر روزمرہ استعمال کی تمام اشیاء عام مارکیٹ کی نسبت بہت مناسب نرخوں پر دستیاب ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، آئل، چائے، صابن، سرف، شیمپو، ڈٹرجنٹ وغیرہ پر بہترین ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے،تمام صارفین معیاری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر خریداری کے لئے یوٹیلٹی سٹورز پر تشریف لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پنجاب کی تمام جیلوں میں بھی ماڈل یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے ہیں جہاں ضرورت کی ہر چیز بارعایت دستیاب ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن وفاقی حکومت کی سبسڈی کے باوجود ایک نئی جدت کے ساتھ صارفین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔