ملتان۔ 25 مئی (اے پی پی):ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی 26 سے 30مئی تک انسدادِ پولیو قومی مہم منعقد ہوگی، پانچ روزہ انسدادِ پولیو قومی مہم کے دوران جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں 77لاکھ11ہزار535 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلائی جائے گی۔انسدادِ پولیو مہم جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کی 42 تحصیلوں اور 933یونین کونسلوں میں منعقد ہو گی۔ انسدادِ پولیو قومی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول پلائے جائیں گے۔
مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 31370 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 28837موبائل ٹیمیں، 1524فکسڈ ٹیمیں اور 1010ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ ضلع ملتان میں 8لاکھ 75ہزار643، ضلع خانیوال میں 6لاکھ 14ہزار789، ضلع لودھراں میں 3لاکھ 85ہزار27اور ضلع وہاڑی میں 6لاکھ 41ہزار220،ضلع ڈیرہ غازیخان میں 8لاکھ 562، ضلع مظفر گڑھ میں 8لاکھ 48ہزار458، ضلع لیہ میں 4لاکھ 26ہزار 500جبکہ ضلع راجن پور میں 5لاکھ 64ہزار 508، ضلع بہاولنگر میں 5لاکھ 92ہزار575، ضلع بہاولپور میں 8لاکھ 24ہزار 301اور ضلع رحیم یار خان میں 11لاکھ 37ہزار952 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسدادِ پولیو قومی مہم کی موثر مانیٹرنگ کے لیے سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی ہدایات پر محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب کے افسران کو مانیٹرنگ ڈیوٹیاں تفویض کردی گئیں۔ انسدادِ پولیو قومی مہم کے حوالے سے سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت وآبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام والدین پولیو ورکرز اور مانیٹرنگ ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ بنائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601237