اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ملک بھر کے نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق پیر تک 20170 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی،سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 5 ہزار کوٹہ مختص ہیں۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔