ملک بہتری کی جانب گامزن ہے، اپوزیشن نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اس لئے بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،جے یو آئی نے سارے ملک کے مدارس کے طلبہ سمیت جتنے لوگوں کو اکٹھا کیا ہے پی ٹی آئی صرف ایک شہر میں اس سے …

لاہور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اس لئے بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،جے یو آئی نے سارے ملک کے مدارس کے طلبہ سمیت جتنے لوگوں کو اکٹھا کیا ہے پی ٹی آئی صرف ایک شہر میں اس سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کرکے دکھا چکی ہے ،اپوزیشن چاہے الٹی بھی لٹک جائے لیکن احتساب کا جاری عمل کسی صورت نہیں رکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں اقتدار تک پہنچنے کے لئے پہلے پارلیمنٹ کی نشست جیتنا پڑتی ہے، مولانا اپنے کرپشن کے اتحادیوں میں سے کسی کو مستعفی کرا کے ضمنی انتخاب لڑلیںانہیں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا،اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جتھوں کے ذریعے اقتدارپر قابض ہو جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہم نے ملک میں دودھ کی شہد کی نہریں بہاد ی ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آج مولانا فضل الرحمان جن کی کرپشن کو بچانے کا علم بلند کئے ہوئے ہیںان کے پیدا کئے ہوئے بگاڑکودرست کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات حل کرنے کیلئے بھی پیشرفت کی جارہی ہے، آج سارے عالمی ادارے پاکستان کی بہتری کی جانب گامزن ہونے کے اشارے دے رہے ہیں لیکن اپوزیشن نے اپنی آنکھو ں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔