24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںملک ترقی کی راہ پر گامزن، لائیوسٹاک سیکٹر میں مزید اصلاحات متعارف...

ملک ترقی کی راہ پر گامزن، لائیوسٹاک سیکٹر میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں، رانا تنویر حسین

- Advertisement -

لاہور۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اور مدبرانہ قیادت کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملکی معیشت میں بحالی اور استحکام آیا ہے، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے، حکومت زراعت اور لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں مقامی فوڈ کمپنی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور تحقیق پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے، کھاد کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اس کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں ملاوٹ شدہ دودھ کا خاتمہ ہو اور عوام کو معیاری دودھ اور گوشت فراہم کیا جا سکے ااور اسی مقصد کے تحت لائیوسٹاک سیکٹر کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے تعاون سے مقامی کمپنی نے اونٹ کے دودھ کو پروسیس کر کے پاوڈر کی شکل میں برآمد کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا اور اس کی پہلی کھیپ جلد برآمد کی جائے گی۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم زرعی ترقی کے لیے خصوصی عزم رکھتے ہیں اور حکومت کاروباری اداروں کے ساتھ اشتراک کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مویشیوں کی برآمد سے ملک میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہوا تو فوری طور پر برآمدات روک دی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بھینسوں کی افزائش نسل اور فارمرز کی معاونت کے لیے خصوصی سکیم متعارف کرا رہی ہے جبکہ کھادوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قیمتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر کھاد کے وافر ذخائر برآمد بھی کئے جا سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588310

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں