ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

105
Chief Minister Gilgit Baltistan Haji Gulbar Khan

گلگت۔1فروری (اے پی پی):وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بلوچستان میں 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

پاکستان کے عوام دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام ہونگے اور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ وزیر اعلی نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں قوم کے اصل ہیرو قرار دیا اور وزیر اعلی نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔