اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) ملک سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ روز مزید پانچ ہزار 654 پناہ گزین افغانستان پہنچ گئے، رواں سال واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد دو لاکھ تیس ہزار افراد تک پہنچ گئی۔ پیر کو یو این ایچ سی آر کے نمائندے نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ملک سے 5 ہزار 654 افراد افغانستان پہنچ گئے ہیں، رواں سال میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے دو لاکھ تیس ہزار افراد وطن واپس گئے ہیں۔ ا