ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے کڑا احتساب کا عمل انتہائی ضروری ہے، فیصل واوڈا

95

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے کڑا احتساب کا عمل انتہائی ضروری ہے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور نادار عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی اس وقت ملک کو بڑے مالی خسارے کا سامنا تھا۔ ا