ملک سے جیمز اینڈجیولری کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

116
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):ملک سے جیمز اینڈجیولری کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں جیمز کی برآمدات سے ملک کو9.064 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات سے 9.162 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 62.37 فیصد اور32.22 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیمز کی برآمدات سے ملک کو5.68 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات سے 6.929 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری میں جیمز کی برآمدات کاحجم 0.58 ملین اورجیولری کی برآمدات کاحجم 2.49 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری میں بالترتیب 0.470 ملین ڈالر اور0.692 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں جیمز کی برآمدات کاحجم 10.124 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات کاحجم 13.23 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔